بھارت میں کارخانے سے زہریلی گیس کا اخراج ، 2 افراد ہلاک

بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں کھاد بنانے والے پلانٹ سے امونیا گیس کے اخراج کے بعد کم از کم 2 افراد ہلاک جبکہ 15 دوسرے شدید متاثر ہوگئے ہیں۔ ایک مقامی پولیس عہدیدار نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ یہ واقعہ منگل کی رات گئے اترپردیش کے پھول پور ضلع میں انڈین فارمرز فرٹیلائزرکوآپریٹو لمیٹڈ (آئی ایف ایف سی او) میں پیش آیا۔ہلاک ہونے والے 2 افراد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ متاثرہ پلانٹ کے اعلی عہدیدار تھے۔ متاثرہ افراد کو مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ متاثرہ افراد بے ہوش ہو چکے ہیں اور انہیں سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔