بلاول کی آفتاب شیرپا وسے ملاقات، بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کی دعوت

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی وطن پارٹی کے قائد آفتاب خان شیرپا وسے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے،ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان حکومت کے خلاف موثر تحریک چلانے پر گفتگو ہوئی ہے۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو، اپوزیشن اتحاد میں شامل آفتا ب شیر پاو کی چائے دعوت پر ان کے گھر پہنچے ،بلاول بھٹو اور آفتاب شیرپاو کی ملاقات خوشگوار رہی، اس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بلاول بھٹو نے آفتاب شیرپا کو شہید محترمہ بینظیربھٹو کی برسی میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ملاقات میں پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور سینئر سیاستدان نیئر بخاری بھی موجود تھے،علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو ٹیلی فون بھی کیا اور پی ڈی یم کے اہداف پرگفتگو ،کی۔بلاول نے محمود خان اچکزئی کو بھی بینظیربھٹوکے یوم شہادت پر جلسے میں شرکت کی دعوت دی.