وزیرِ اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے
وزیرِ اعظم آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے. وزیرِ اعظم لاہور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون لاہور ٹیکناپولس کا افتتاح کریں گے. ٹیکنالوجی زون کی تعمیر لاہور نالج پارک کمپنی کے تحت ہوئی ہے جہاں بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں برآمدی استعداد بڑھانے کیلئے سرمایہ کاری کی جارہی ہے. اس موقع پر ٹیکنالوجی زون میں کام کرنے کیلئے 12 کمپنیوں کو لائیسنس جاری کئے جائیں گے. مزیر برآں ملک کے دیگر حصوں میں تین ٹیکنالوجی زونز کی تعمیر کیلئے 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کئے جائیں گے. اسکے بعد وزیرِ اعظم گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نیو کیمپس اور ابوالحسن الشاذلی ریسرچ سینٹر آن صوفی ازم، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح کریں گے