افغان دارالحکومت کابل میں پاسپورٹ آفس کے سامنے دھماکے کی اطلاعات

افغان میڈٰیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاسپورٹ آفس کے سامنے دھماکے کی اطلاعات ہیں تاہم جانی نقصان کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا گیا۔حملہ آور کو پاسپورٹ آفس کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔طالبان کے ایک رکن نے جو ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، اور علاقے کے ارد گرد کی عمارتوں اور سڑکوں کو طالبان کی سکیورٹی فورسز نے بند کر دیا ہے۔چھٹیوں کے بعد حالیہ دنوں میں سفری دستاویزات حاصل کرنے کے لیے افغانیوں کا ایک بڑا ہجوم پاسپورٹ آفس کے باہر جمع ہو رہا ہے۔