وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں صوفی ازم، سائنس اور ٹیکنالوجی کیلئے ابولحسن الشاذلی ریسرچ سینٹر کا افتتاح کیا
وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں صوفی ازم، سائنس اور ٹیکنالوجی کیلئے ابولحسن الشاذلی ریسرچ سینٹر کا افتتاح کیا۔ 14 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سینٹر کی عمارت کا سنگِ بنیاد رکھا جہاں صوفی ازم کی روشنی میں عملی زندگی کو بہتر طریقے سے گزارنے پر تحقیق کی جائے گی. ادارے کے مقاصد میں معاشرے کی اصلاح، باہمی برداشت، معاشرتی تنوع کا احترام، صوفی ازم سائنس اور ٹیکنالوجی میں تحقیق کو ترویج دینا، مقامی و بین الاقوامی محققین کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا اور طلباءو طالبات کو اس شعبے میں تحقیق کیلئے تعلیمی وظائف فراہم کرنا ہے. اسکے علاوہ سینٹر موجودہ شعبوں جیسا کہ تاریخ، اسلامی تعلیمات، پولیٹیکل سائنس، ادب وغیرہ میں صوفی ازم کے حوالے سے تحقیق و تدریس کو بھی فروغ دیگا. سینٹر میں صوفی ازم پر BS اور M.Phil کی سطح کے کورسس کی تعلیم دی جا رہی ہے. اسکے علاوہ سینٹر پوسٹ ڈاکٹرل اور ریسرچ فیلوشپس بھی دیگا. مزید یہ کہ سینٹر پی ایچ ڈی کیلئے وظائف بھی فراہم کرے گا جن کی بدولت صوفی ازم کے شعبے پر تحقیق ہوگی.