پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 180 روپے کا ہوگیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج ملا جلا رجحان رہا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوا۔ انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 3 پیسے کمی کے بعد 178 روپے 12 پیسے ہے۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 10 پیسے اضافے سے 180 روپے ہے۔