ریحام خان نے شادی کر لی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی مرزا بلال بیگ سے کر لی ، ریحام خان نے اپنے مداحوں سے انکی نئی زندگی کے لئے دعا کی درخواست کی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کرلی ۔ ریحام خان کی پہلی شادی 2005 میں طلاق کے بعد ختم ہو گئی تھی جس سے ان کے 3بچے ہیں جو برطانیہ میں مقیم ہیں، ریحام خان نے جنوری 2015 میں انہوں نے عمران خان سے شادی کی تھی جو صرف 10 ماہ تک چل سکی، اکتوبر میں انہوں نے عمران خان سے بھی علیحدگی اختیار کر لی تھی جس کے بعد یہ ریحام کی تیسری شادی ہے۔ریحام خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کے حوالے سے خبر دی۔ریحام خان نے بتایا کہ ان کے شوہر ان سے 13 برس چھوٹے ہیں۔