اپراورکزئی کےمختلف علاقوں پرجیٹ طیاروں کی بمباری، پندرہ شدت پسند ہلاک ۔
اپراورکزئی ایجنسی کے علاقوں برمیلہ، خادیزئی اورسما بازارمیں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح کی جانے والی کارروائی میں پندرہ شدت پسند ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں شدت پسندوں کے چارٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔