پاکستان معاشی استحکام کیلئے تمام ممالک سے تجارتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔ حنا ربانی کھر

لندن میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھرنے آل پارٹیز پارلیمینٹیرین گروپ سےخطاب میں کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں جو باہمی احترام اور مفادات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری ادارے مستحکم ہو رہے ہیں جبکہ اقلیتوں کو بھی تمام حقوق حاصل ہیں۔ افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے جس پر برطانوی ارکان پارلیمینٹ نے بھی پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔