پاکستان سپرلیگ کا فائنل آج اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈیا ایٹرزکےدرمیان کھیلا جائے گا
آج فیصلہ ہو جائے گا پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کون اٹھائے گا پہلا چیمپیئمن کون بنے گا ؟میدان میں ہیں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، شرجیل خان ،آندرے رسل،عمران خالد اور محمد سمیع کی شاندار کارکردگی کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ ایک خطرناک ٹیم نظر آ رہی ہے، ٹورنامنٹ کے اہم ترین مرحلے میں ردم پکڑنے والی اسلام آباد ٹیم کی قیادت مسٹر کول مصباح الحق کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ آج کا میچ بغیر کسی پریشر کے کھیلینگے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں اب تک سات میچز جیتے ہیں صرف دو میچز میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے، پشاور زلمی کیخلاف کانٹے دار میچ جیت کر کوئٹہ کی ٹیم کا اعتماد اور بڑھ چکا ہے جبکہ ان کے کھلاڑؑیوں کو تین دن کا ریسٹ بھی ملا ہے،احمد شہزاد،کیون پیٹرسن ،محمد نواز ،انور علی سرفراز احمد اور اعزاز چیمہ جیسے کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں آج کا میچ سولڈ آؤٹ ہے یعنی تمام ٹکٹیں بک چکی ہیں ، ٹیلی ویژن سکرینز پر کروڑوں شائقین کرکٹ بھی اس میچ کو دیکھیں گے