شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری, پندرہ دہشتگرد ہلاک , آٹھ ٹھکانے تباہ
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ نے شمالی وزیرستان میں دتہ خیل کے علاقوں الوارا،کھر تنگی، میزر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فضائی کارروائی کی۔ پاک افغان سرحد کے قریب کی گئی کارروا ئی میں پاک فضائیہ نے کامیابی سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بمباری کے نتیجے میں پندرہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ بمباری سے دہشتگردوں کے آٹھ ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔