ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی یونیورسٹیز کی رینکنگ جاری کردی, تمام کیٹیگریز میں قائداعظم یونیورسٹی نے میدان مار لیا
ہائر ایجوکیشن کمیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ مقابلے کے رحجان سے تعلیم کے میدان میں ترقی ہوگی، دائرہ کار پر پورا نہ اترنے والی یونیورسٹیز کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئیل یونیورسٹی اس مقابلے میں شامل نہیں ہیں، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد اوور آل کیٹگری میں اول نمبر پر رہی۔ مقابلے کو سات کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ زراعت کے شعبے میں یونیورسٹی آف ایگریکلچرل فیصل آباد پہلے نمبر پر، بزنس کے شعبے میں اقراء یونیورسٹی جبکہ آرٹس کے شعبے میں نیشنل کالج آف آرٹس لاہور نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ عالمی یونیورسٹیز کے ساتھ مقابلے کے لئے بہت محنت کی ضرورت ہے۔