کیبل آپریٹرز نے حکومت کی جانب سے عائد ٹیکسز کیخلاف احتجاج کااعلان کردیا, جمعرات سے روزانہ تین گھنٹے کے لیے نشریات بندرکھی جائیں گی
کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کیپٹن ریٹائرڈعبدالجبار اورفرقان غیاث نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سےعائدکیا گیا ٹیکس ظلم ہے، حکومت کوٹیکسزلینے ہیں توپی ٹی وی کی طرح بجلی کے بلوں میں شامل کرکے وصول کرلے۔ کیپٹن عبدالجبارکاکہناتھاکہ احتجاج کے پہلے مرحلے میں پچیس فروری سےروزانہ شام سات سےدس بجے تک پی ٹی وی کےعلاوہ تمام چینلزکی نشریات بندرکھی جائیں گی ۔ کیبل آپریٹرزکاکہناتھاکہ اگران کےدفاترپرچھاپےمارےگئے توہ ملک بھرمیں کیبل سروس فوری طورپربندکردینگے۔