آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا...
میدانی علاقوں میں موسم نےاپنا رنگ بدلنا شروع کر دیا ہے جہاں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے، لاہور میں پارہ چڑھنے لگا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پچیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی میں بتیس،اسلام آباد میں تئیس اور پشاور میں چوبیس ڈگری رہا،محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آگلے اڑتالیس گھنٹےمیں بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ میدانی مقامات میں جہاں پارہ اوپر بڑھنے لگا وہیں شمالی حصوں میں اب بھی سردی کی لہر جاری ہے، کالام کا درجہ حرارت منفی چھ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پارا چنار میں منفی پانچ، استور منفی چار، دیر، مالم جبہ منفی تین، قلات راولاکوٹ اور بگروٹ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ گزشتہ چوبیس گھنٹےکے دوران راولا کوٹ میں چار ہونے والی بارش نے بھی موسم سہانا بنادیا۔