ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیریسن فورڈ کی جانب سے طیارے کی متنازعہ لینڈنگ کی ویڈیو جاری ....
امریکا کے مشہور اداکار ہیریسن فورڈ نے چھوٹا طیارہ خود اڑایا تو نیا تنازعہ کھڑا کر دیا،، کیلی فورنیا کے ائیرپورٹ پر تیرہ فروری کو امریکی اداکار نے لینڈنگ کی تو نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ،، ہیریسن فورڈ کی جانب سے طیارے کو رن وے کی بجائے ٹیکسی وے پر لینڈ کیا گیا ،، جبکہ وہ اپنے طیارے کو ایک بڑے بوئنگ جیٹ طیارے کے اوپر سے لے کر گئے ،، ائیرپورٹ حکام کے مطابق کے طیارے کو کلیئرنس کے بعد لینڈنگ کا سگنل دیا گیا تھا ،، جس کے بعد لینڈنگ کی گئی ،، دو ہزار پندرہ میں بھی ہیریسن فورڈ نے اپنا چھوٹا طیارہ لاس انجلس کے گالف کورس پر اتارا تھا ،، جبکہ کریش لینڈ کے دوران وہ زخمی ہو گئے تھے،،