سیاسی وعسکری قیادت اور پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف یکجا ہے۔ شہبازشریف
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی و عسکری اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی،۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے نیپال کی سفیرسیوا لمثال ادھیکاری نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نیپالی سفیر نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی، یہ عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے پختہ عزم کا اظہارہیں جب کہ سیاسی وعسکری قیادت اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔