کراچی سینٹرل جیل کے اطراف میں کومبنگ آپریشن،30 مشتبہ افراد گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سینٹرل جیل کے اطراف کومبنگ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے سینٹرل جیل کے اطراف غوثیہ کالونی میں کومبنگ آپریشن کیا گیا جس میں 6تھانوں کے 200اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرتے ہوئے تلاشی لی۔کومبنگ آپریشن کی خاص بات یہ تھی کہ پولیس کی جانب سے پہلی مرتبہ بائیو میٹرک ڈیوائس کا استعمال کیا گیا اور علاقہ مکینوں کے انگوٹھے کے ذریعے ان کی شناخت کی گئی جب کہ شناخت نہ کرنے والے 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔