جان بچانے والی ادویات کی تیاری میں پرانی اور سب سٹینڈرڈ مشینری استعمال کئےجانےکا انکشاف
پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پاکستان میں جان بچانے والی ادویات کی تیاری میں پرانی اور سب سٹینڈرڈ مشینری استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے فارماسیوٹیکل کمپنیاں بین الاقوامی سٹینڈرڈ جی ایم پی کے منظور کردہ میٹریل کی بجائے ہندوستانی کارخانوں سے عام لوہے سے تیار کردہ مشینری منگواتے ہیں لاہور بھر میں پھیلی ہوئی فارماسیوٹیکل کمپنیاں بھی ملک میں پھیلے ہوئے دوسرے دوا ساز اداروں کی طرح کونٹیکٹ پارٹس تک عام لوہے سے بنواتی ہیں جس میں کچھ عرصہ بعد زنگ لگ جاتا ہے مشینری میں عام پانی کا پائپ لگایا جاتا ہے جس میں تمام تر صفائی کے باوجود فنگس جسے عرف عام میں کائی بھی کہا جاتا ہے لگ جاتی ہے۔