فیصلہ آتےہی ن لیگ کا کردارعیاں ہوجائےگا۔ یقین ہے،پاکستان میں کرپشن ختم ہوگی۔ نعیم الحق
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ پانامہ سکینڈل کیس پاکستان کا اہم ترین مقدمہ ہے جس کی کارروائی ختم ہو چکی ہے۔ سپریم کورٹ کے فاضل جج اِس کا فیصلہ دیں گے لیکن نواز شریف نے اپنی سیاسی طاقت استعمال کر کے کوئی فیصلہ خلاف نہیں آنے دیا ۔۔۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہائی کورٹ کی روشنی میں کیس داخل کیا لیکن انہوں نے پوری دنیا میں اپنے وفاداریوں کا جال بچھا دیا ہے۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کمیشن بنا، چودھری نثار نے رپورٹ پڑھی اور پھر دبا دی گئی کیونکہ اُس میں نواز شریف کے قریبی ساتھی شامل ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی نے مزید نے کہا کہ ان شاءاللہ یہ فیصلہ جلد آئے گا اور اِن کا کردار عیاں ہو جائے گا۔ ہمیں یقین ہے، پاکستان میں کرپشن ختم ہو جائے گی۔ ہم نے شہباز شریف کیخلاف بھی ریفرنس دائر کر دیا ہے۔