دہشت گردی کے کینسر کو ختم کرنے کے لیے جنگ جاری رہے گی۔ مریم اونگزیب
میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردوں نے لاہور میں ایک بار پھر بزدلانہ کارروائی کی ہے، ایسی کارروائیاں قوم کا حوصلہ کمزور نہیں کر سکتیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے کینسر کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کی یہ جنگ جاری رہے گی، وزیر مملکت برائے اطلاعات نےعزم ظاہر کیا کہ جب تک ملک سے آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہوجاتا، اس وقت تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔