آپریشن رد الفساد اورپنجاب میں رینجرزکی تعیناتی کافیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں کیا,وزیراعظم نوازشریف
انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم تحمل کا مظاہرہ کرے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے حملوں سے عزم مزید پختہ ہوا،دہشتگردی کے خلاف ڈٹ کرلڑیں گے اور اسے ختم کرکےدم لیں گے،انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد اور پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہوا،جہاں جہاں ایسے عناصرہیں ان کے خلاف آپریشن ہوناچاہیے،بچ جانے والے مٹھی بھر شر پسند عناصر دہشتگردی کر رہے ہیں،لیکن حکومت گھبرانے والی نہیں، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے پیچھےغیر ملکی قوتیں ہوسکتی ہیں، بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات اور افغانستان کو مستحکم دیکھنا چاہتےہیں،دونوں ممالک کو ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس سےانتشارپھیلے،بدقسمتی سےافغانستان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے،افغان حکومت سے معاملہ اٹھایا ہے یقین ہے وہ ایسی کارروائیوں کو روکنے کیلئے اقدامات کریگی, وزیراعظم نوازشریف نےکہاکہ ترقی کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، دہشت گردی کے خلاف دونوں ملک تعاون کر رہے ہیں، نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے معاملے پر ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیاجبکہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر ترکی کے مؤقف پر شکرگزار ہیں