عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے,وزیراعلی پنجاب شہباز شریف
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس جس میں صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلی کو ڈیفنس میں ہونے والے دھماکےکی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی،اس موقع پر شہبازشریف نے واقعہ میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیائع پر افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے جامع رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے اور لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بناتے ہوئے کومبنگ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے، وزیراعلی نے زخمی افراد کوعلاج معالجہ کی بہترین سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی