افغانستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے,ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے نفیس زکریا نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کو روکنے کے لیے کوشاں ہے لیکن دوسری طرف دشمن افغانستان میں ابتر صورتحال کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔۔ پاکستان نے انسداد دہشت گردی میں بھاری قربانیاں دی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ دہشتگردی کے بارے میں تفتیش جاری ہے لیکن ہم پھر بھی برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور فوری ردعمل نہیں دینا چاہتے, نفیس زکریا نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان دونوں کا مشترکہ دشمن ہے اور دونوں ممالک کو مل کر اُس کا مقابلہ کرنا ہے۔۔ اُن کا کہنا تھا کہ افغان سفیر نے بھی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے, ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ کشمیر میں رواں برس کے دو ماہ میں 22 معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا ہے