نوازشریف کے خلاف فیصلے کے بعد ہم ریاست کیلئے دعا گوہیں,کیپٹن ریٹائرڈ صفدر
احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں کیپٹن (ر) صفدرنے نوازشریف کے خلاف عدالتی فیصلے پرکہا کہ کچھ فیصلے عدالت کے ہوتے ہیں،کچھ عوام کے اورکچھ لوح محفوظ پرلکھے ہوتے ہیں،یہ جذباتی فیصلے ہیں،اس طرح کے فیصلے مشرف دورمیں بھی ہوتے رہے ہیں,
کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے کہا کہ ماضی میں نوازشریف کووزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹا کرجلا وطن کیا گیا۔انہیں ہائی جیکربنا کراٹک قلعے میں بھی بند کیا گیا،دیکھتے ہیں مورخ اس فیصلے کو کیا لکھے گا۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے مولوی تمیزالدین کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مولوی تمیزالدین کو انصاف نہیں ملا توبنگلہ دیش بن گیا،نوازشریف کے خلاف آنے والے فیصلے کے بعد ہم ریاست کیلئے دعا گوہیں