سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پنجاب ہاوس میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا،مسلم لیگ ن کے نئے صدرکے نام پرغور
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس سابق وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں ہوا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم نواز،،سعد رفیق،پرویزرشید،،مریم اورنگزیب،دانیال عزیز،طلال چوہدری،آصف کرمانی اوردیگررہنماؤں نے شرکت کی،مشاورتی اجلاس میں نوازشریف کوپارٹی صدارت سے نااہل کرنے کے عدالتی فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے نئے صدرکے نام پرغورکیا گیا،،مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے حوالے سے کلثوم نوازاورشہبازشریف کے نام پرمشاورت کی گئی،اس کے علاوہ قائم مقام پارٹی سربراہ مقررکرنے کی بھی تجویززیرغورآئی،ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں نے بیگم کلثوم نوازکی طبیعت سنبھلنے کی صورت میں انھیں پارٹی سربراہ مقررکرنے کا مشورہ دے دیا