ناروے ابتک مجموعی طورپرپینتیس تمغے اپنے نام کرچکا ہے
جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس کے دلچسپ مقابلے تیرویں روز بھی جاری ہیں، میڈلزٹیبل پرناروے بدستور پہلے نمبرپرموجود ہے، ناروے ابتک تیرہ سونے، بارہ چاندی اوردس کانسی کے تمغے جیت چکا ہے۔جرمنی سونے کے تیرہ، چاندی کے سات اور کانسی کے پانچ تمغے جیت کردوسرے نمبر پر ہے۔ کینیڈا سونے کے نو جبکہ مجموعی طور پر چوبیس تمغے جیت کر تیسرے نمبرپربراجمان ہےمیڈلزٹیبل پرامریکا آٹھ سونے کے تغمے جیت کرچوتھے اورنیدرلینڈ سات گولڈ میڈل جیت کرپانچویں نمبرپرموجود ہے ۔ادھرفن لینڈ نے ونٹراولمپکس گیمز کے ویمنزآئس ہاکی ایونٹ میں بیس سال بعد برانز میڈل جیت لیا۔ فن لینڈ نے فائنل میں حریف روس کی نیوٹرل ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ گولڈ میڈل کے حصول کے لیے امریکہ اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ جمعہ کوہوگا۔