نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام نے شمال مشرقی صوبے یوب کے ایک گاؤں پر حملہ کردیا
نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے وار جاری ہیں،، غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں عینی شاہدوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ بوکو حرام کے حملہ آور ٹرکوں پر گاؤں دپاچی میں داخل ہوئے،، انہوں نے ٹرکوں پر فوجی گاڑیوں والا رنگ کر رکھا تھا،، وہ فائرنگ کرتے ہوئے لڑکیوں کے اسکول میں داخل ہوئے اور انکے جانے کے بعد حاضری لی گئی تو ایک سو لڑکیاں غائب تھیں،خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا ہے،، جبکہ حکام نے ابھی تک لڑکیوں کے اغوا کی تصدیق نہیں کی،، یاد رہے کہ بوکو حرام 2014 میں پہلے بھی 270 طالبات کو اغوا کر چکے ہیں، پہلے واقعہ کی دنیا بھر میں شدید مذمت کی گئی اور اس کے ردعمل میں ہماری لڑکیوں کو واپس لاؤ کی تحریک شروع ہوئی،، ان حملوں کی وجہ سے 20 لاکھ سے زائد افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنے پڑے ہیں۔