پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہو گا
پاکستان سپر لیگ میں آج کانٹے کے میچ ہونے جارہے ہیں، پہلا میچ شام ساڑھے چار بجے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،،، کراچی کنگز کی قیادت نوجوان آل راؤنڈر عماد وسیم کر رہے ہیں، جبکہ ٹیم کے پاس سب سے بڑا ہتھیار بوم بوم آفریدی ہے، آئن مورگن، سائیمنز، خرم منظور، بابر اعظم اور روی بوپارہ جیسے بڑے بلے باز موجود ہیں،،، محمد عامر اور عثمان خان شنواری باؤلنگ کی جان ہیں، دوسری طرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی کسی سے کم نہیں، کپتان سرفراز کے علاوہ کیون پیٹرسن، روسو، جیسن روئے، اسد شفیق اور واٹسن جیسے کھلاڑی شامل ہیں،دبئی سٹیڈیم میں ہی ایونٹ کے تیسرے میچ میں ٹورنامنٹ میں فتح سے آغاز کرنے والی ٹیم ملتان سلطان کا مقابلہ لاہور قلندر سے ہو گا، ملتان سلطان کی ٹیم پہلی فتح کے ساتھ دوسری جیت کیلئے بھی پرعزم ہے، جبکہ لاہور قلندر بھی کانٹے کی ٹکر دینے کیلئے تیار ہے، یہ میچ رات نو بجے شروع ہو گا،،