گزشتہ سال باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم ڈیڈ پول کی اگلی کڑی ڈیڈ پول ٹو رواں سال مئی میں ریلیز کی جائے گی،
ڈیوڈ لیچ کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم ویڈ وِلسن نامی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جوجان لیوا بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے، سائنسدان کی پیشکش پر نوجوان ایک تجربے کیلئے تیار ہوتا ہے لیکن خلاف توقع نوجوان غیر معمولی طاقت کا مالک بن جاتا ہے۔جہاں نوجوان کو غیر معمولی طاقت ملتی ہے وہیں، اس کا چہرہ بھیانک ہو جاتا ہے اور اسی عیب کو چھپانے کیلئے ویڈ وِلسن ایک منفرد کاسٹیوم پہن کر سپر ہیرو کا روپ دھار لیتا ہے ۔کہانی کے تسلسل میں ویڈوِلسن اب ایک نئے مشن پر اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرتا دکھائی دے گا،، فلم کی کاسٹ میں ڈیوڈ ہاربرسمیت دیگر کئی ہالی وڈ اداکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو ں گے۔ فلم رواں سال18مئی کو نمائش کیلئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔