قوم کی بد نصیبی ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی آئینی ذمہ داریاں نہیں سمجھتیں: شیخ رشید
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے کہا کہ انیس پوائنٹ سینیٹ کے فارم سے نکال دیئے گئے ہیں جس میں نیشنیلٹی بھی شامل ہے،نکال گئے پوائنٹ کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ہم الیکشن روکنے کی بات نہیں کر رہے
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اس قوم کی بد نصیبی ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی آئینی ذمہ داریاں نہیں سمجھتیں۔فارم ساری بھیی سیاسی جماعتوں نے مل کر بدلے۔ ختم نبوت کے معاملے پر بھی سب اندر سے ملے ہوئے تھے۔ صرف عوامی مسلم لیگ نے معاملہ اٹھایا۔