ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنگلات کی رائلٹی براہ راست خواتین کو دی جا رہی ہے:عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں خیبرپختونخواحکومت کے اقدامات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنگلات کی رائلٹی براہ راست خواتین کو دی جانے لگی ہے، خواتین کو بااختیار بنانے میں خیبرپختونخوا کو دیگر صوبوں پر سبقت حاصل ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ چترال سے رائلٹی کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ہے،یہ رائلٹی عنقریب مالاکنڈ می بھی دی جائے گی،خواتین کو بااختیار بنانے میں خیبرپختونخوا دیگر صوبوں سے کہیں آگے نکل گیا ہے۔