مصر: داعش سے مبینہ تعلق کا الزام، 21 افراد کو سزائے موت
مصر کی عدالت نے داعش سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے کے الزام میں اکیس افراد کو سزائے موت سنا دی۔مقامی میڈیا کے مطابق مصری عدالت نے چار افراد کو 50 سال اور تین افراد کو 15 سال قید کی سزائیں بھی سنائی ہیں۔سزائے موت پانے والے21 افراد میں سے 16مفرور ہیں، تمام افراد پر داعش سے منسلک ایک دہشت گرد سیل سے تعلق رکھنے کا الزام ہے۔