پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ حکومتی ذرائع نے تصدیق کر دی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کا نام جون میں فہرست میں ڈال دیا جائے گا، سعودی عرب اس کانفرنس میں آبزرور تھا لیکن سعودی عرب نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت نہیں کی، مشکل وقت میں پاکستان کو چین کی مدد بھی حاصل نہیں ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق ترکی معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔ پاکستان کو ان ملکوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا جن ملکوں پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام لگایا جاتا ہے۔
پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل کرنیکا فیصلہ
Feb 23, 2018 | 16:12