پارلیمان سپریم ہے مگر اس کے فیصلوں کی مسلسل تذلیل کی جارہی ہے, ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ پارلمینٹ اگرمتفقہ طورپریااکثریت سے کوئی قانون یا بل پاس کرتا ہے تو پھراس کومانا جانا چاہیے،آئین کہتا ہے کہ پارلیمان سپریم ہے مگر اس کے فیصلوں کی مسلسل تذلیل کی جارہی ہے، اگرپارلیمان کے فیصلوں کونہیں ماننا توپھر عوام فیصلہ کرلیں کہ ملک میں سپریم کون ہے، نااہل اور بددیانت شخص کے پارٹی سربراہ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ سوال ان سے نہیں بلکہ پارلیمنٹ سے پوچھا جائے، یہاں معاملہ الٹا جارہا ہے، سمجھ نہیں آرہی کہ ان فیصلوں کے پیچھے کون ہے، سینیٹ الیکشن پر بات کرتے ہوئے مولانا غفور حیدری کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن اگرتاخیرکا شکارہوتے ہیں تواس کے ذمہ دار وہ ادارے ہیں جوایسے فیصلے صادرکررہے ہیں، ختم نبوت ترمیم کے معاملے پر راجہ ظفرالحق کی رپورٹ منظرعام پرآنی چاہیئے، ہم نے ختم نبوت کے معاملے پرایسا کام کردیا ہے کہ اب کوئی اس قانونی کو چھیڑنے کی جرآت نہیں کرسکتا