ملک کی معاشی حالت خراب ہے،ہم قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں، خورشید شاہ
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ لوگوں کا ہمیں فرینڈلی اپوزیشن کہنا افسوسناک ہے، ادارے آج بھی موجود ہیں مگر ماضی والا جذبہ نہیں، ہرادارہ کہتاہےکہ میں دکھاؤں گاکہ میں کیاہوں،،،خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ چالیس سال پہلے پاکستان خلیجی ممالک سے آگے تھا، ہم اپنےملک کوآئیڈیل کیوں نہیں بناسکتے،کسی دور میں ہم سعودی عرب اور جنوبی کوریا سے آگے تھے،حکومت پر تنقید کرتے ہوئے خورشیدشاہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معاشی حالت خراب ہے،ہم قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں،ہر پیداہونےوالا بچہ بھی یہاں مقروض ہے