پاکستان،بھارت کے درمیان صورتحال بہت خطرناک ہے اور واشنگٹن اسے روکنا چاہتا ہے:صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی بہت خطرناک صورتحال اختیار کرگئی ہے اور واشنگٹن اس صورتحال کو روکنے کا خواہاں ہے ۔انہوں نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکی انتظامیہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے خاتمے کے لئے فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔پاکستان کے ساتھ تعلقات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں امریکی صدرنے کہاکہ ہم نے انتہائی مختصرعرصے میں پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتربنائے ہیں۔صدرٹرمپ نے کہاکہ پاکستانی رہنمائوں کے ساتھ کچھ ملاقاتیں بھی ہوسکتی ہیں