بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شدید زخمی
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریمورٹ کنٹرول حملہ میر علی کے علاقہ میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ جیسے ہی ان کا قافلہ گولڈن ایرو اسکول سے گزرا تو ان پر ریمورٹ کنٹرول حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سپاہی رفیق،سپاہی عمران اور سپاہی عطاالرحمن شامل ہیں ۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن کیا ہے