پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسی خیز مقابلے کے بعد لاہور کو شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے بارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 144 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کیا۔ اس سے پہلے کوئٹہ گلیڈیٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔