حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے,انشا اللہ اچھا وقت بھی جلدی آئے گا، مریم نواز
لاہور;پاکستان مسلم لیگ( ن) کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ انشا اللہ فتح کا موسم آگیا ہے۔لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج نواز شریف کی عیادت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔مسلم لیگ( ن) کے صدر شہباز شریف کی رہائی سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ انشا اللہ اچھا وقت بھی جلدی آئے گا، وقت گزر جاتا ہے، سچ سامنے آتا ہے۔