سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی، فی تولہ قیمت750 روپے اضافے کے بعد 94 ہزار 250 روپے ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس کے اثرات جہاں دنیا بھر کی معیشت متاثر کررہے ہیں وہیں سونا بھی مہنگا ہوگیا، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت750روپے اضافے کے بعد 94250 روپے جبکہ 10گرام سونےکی قیمت643 اضافے کے بعد 80804 روپے ہوگئی۔ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت مستحکم رہی ، جس کے بعد چاندی 1050روپےفی تولہ ہوگیا۔ گذشتہ روز عالمی منڈی میں سونےکی قیمت 16 ڈالر 5 سینٹ اضافے کے ساتھ 1636 ڈالر 95 سینٹ فی اونس ہوگئی تھی ، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔