یو اے ای ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کیلئے نئی کورونا ایڈوائزری جاری کردیں

متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نیکورونا کے حوالے سے ائیرلائنز کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی یو اے ای کا کہنا ہیکہ کورونا ایڈوائزری پرعمل درآمد نہ کرنے والی ائیرلائنز پربھاری جرمانے ہوگا اور اس ائیرلائنز کا 7 سے 14دن کے لیے یو اے ای کا فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا جائیگا۔نئی ہدایات کے مطابق یو اے ای آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے فلائٹ سے96 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی ہے،مثبت کورونا والے مسافروں کو یو اے ای کے کسی ائیرپورٹ پر اترنیکی اجازت نہیں ہوگی۔ یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ائیر لائنز(پی آئی اے)سمیت تمام ائیرلائنز کو نئی ایڈوائزری بھیج دی ہے۔