ایران کا بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو جوہری تنصیبات تک محدود رسائی دینے کا فیصلہ

ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی سیف گارڈ معاہدے سے ہٹ کرملک کی جوہری تنصیبات تک ہر قسم کی رسائی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔سرکاری خبرایجنسی ے پیر کو جاری ایک بیان میں ایران کے جوہری توانائی کے ادارے نے کہا کہ ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایرانی سیف گارڈ معاہدے سے ہٹ کرجوہری تنصیبات تک رسائی معطل رکھی جائے گی۔بیان میں کہا گیاہے کہ اس لئے ملکی پارلیمنٹ سے منظور کردہ قانون کے مطابق سیف گارڈ معاہدے سے ہٹ کوئی رسائی یا معائنہ نہیں ہوگا۔بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی ضروری تصدیق اور نگرانی کا عمل جاری رہنے سے متعلق بیان میں کہاگیا ہے کہ ایران تین ماہ تک کچھ سرگرمیوں سے متعلقہ تفصیلات کو ریکارڈ کرتے ہوئے انہیں اپنے پاس رکھے گا۔بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ اس مدت کے دوران بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو ان تفصیلات تک رسائی حاصل نہیں ہوگی اور یہ صرف ایران کے پاس ہوں گی۔اور اگر امریکہ نے ان تین ماہ کے دوران پابندیاں ہٹادیں تو ایران یہ معلومات جوہری توانائی ایجنسی کوفراہم کر دے گا بصورت دیگر یہ ہمیشہ کے لئے ختم کردی جائیں گی۔