چین کو رواں سال ملکی سیاحت سے 33کھرب یوآن کی آمدنی متوقع
چین میں 2021 کے دوران مجموعی طور پر4ارب 10کروڑ اندرون ملک سیاحتی دورے کئے جائیں گے،جو2020 کے مقابلے میں 42 فیصد زیادہ ہوں گے۔چین کی سیاحتی اکیڈمی کی پیر کے روز جاری ایک رپورٹ کے مطابق چین کو رواں سال میں ملکی سیاحت سے 33کھرب یوآن(تقریباً511ارب امریکی ڈالر)کی آمدنی ہوگی جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 48فیصد زیادہ ہے۔ وزارت ثقافت وسیاحت کے مطابق کوویڈ-19 کے اثرات کے باعث ملک میں 2020 کے دوران داخلی سیاحتی دوروں کی تعداد تقریبا2ارب88کروڑ رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں52.1 فیصد کم تھی۔ تاہم سفر کے لئے لوگوں کا جذبہ سہ ماہی بنیادوں پرواپس لوٹ رہا ہے۔چینی بہار میلہ کی 11فروری سے 17 فروری تک جاری رہنے والی تعطیلات کے دوران سیاحت کی صنعت میں مثبت اعداد و شمارریکارڈ کئے گئے ۔بڑے سیاحتی مقامات گوانگ ڈونگ ، ہینان ، جیانگسو ، شنگھائی ، چھونگ چھنگ اور بیجنگ آنے جانے والے سیاحوں کی تعداد 2019 کے بہار میلہ کی سطح سے تجاوز یا تقریبا اس کے برابر پہنچ گئی۔