کانگو میں اطالوی سفیر دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک

عوامی جمہوریہ کانگو کے مشرق میں واقع ویرونگا نیشنل پارک میں عالمی غذائی پروگرام(ڈبلیو ایف پی)کے قافلے پر حملے کے دوران اٹلی کے سفیر لوکا آتان سیو ہلاک ہو گئے ہیں۔پارک حکام نے پیر کے روز بتایا کہ حملے میں سفیر کا محافظ ، ڈرائیور اور متعدد دیگر افراد بھی مارے گئے ہیں ۔ قافلے میں شامل متعدد دیگر افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔اسی ذرائع کے مطابق یہ حملہ قافلے میں شامل اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو اغوا کرنے کی کوشش کا ایک حصہ تھا۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اٹلی نے عوامی جمہوریہ کانگو میں اپنے سفیر کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔