کورونا سے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی اموات دلخراش معاملہ ہے: صدر جوبائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا سے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی اموات دلخراش معاملہ ہے۔ قوم سے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ قوم متحدہ رہے اور ماسک کا استعمال کرے، انہوں نے لوگوں سے ویکسین لگوانے کی بھی اپیل کی، وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں نائب صدر کملا ہیرس اور خاتونِ اول نے بھی شرکت کی۔#Waqtnews