اسرائیلی فوج کی فلسطینی ماہی گیروں کی کشتی پر فائرنگ

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی سمندری حدود میں فلسطینی ماہی گیروں کی ایک کشتی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کشتی کو نقصان پہنچا ،ماہی گیر محفوظ رہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی ماہی گیر یونین کے رابطہ کار زکریا بکر نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی کشتی کی طرف سے وسطی غزہ میں سمندری حدود میں ایک فلسطینی ماہی گیر کشتی پر دو گولے داغے۔ا نہوں نے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے کشتی کو نقصان پہنچا تاہم اس پر سوار ماہی گیر محفوظ رہے۔