ارطغرل غازی کی معروف ترک اداکارہ برجو کیراتلے رشتہ ازدواج میں منسلک
ارطغرل غازی کی معروف ترک اداکارہ اور ماڈل برجو کیراتلے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں روشنی خاتون کا کردار ادا کرنے والی معروف ترک اداکارہ اور ماڈل برجو کیراتلے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔برجو کیراتلے کو سفید رنگ کے روایتی گان میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے جب کہ گلوکار سنان اکسل نے کالے رنگ کا سوٹ پہنا ہوا تھا۔سوشل میڈیا پر اداکارہ کو شادی کی مبارکبادیں دی جا رہی ہیں اور ساتھ ہی ان کی آگے کی زندگی لے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ ترک اداکارہ برجو کیراتلے نے حال ہی میں ترکش گلوکار سنان اکسل سے شادی کی جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام اکانٹ پر پوسٹ کی ہیں۔