غیرت کے نام پر بیوی سمیت 2 افراد قتل
کے پی کے ضلع سوات میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ سوات کے علاقے مدین میں پیش آیا، جہاں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار کارروائی شروع کی تو ملزم پولیس کے ہاتھ آگیا، جہاں پولیس نے ملزم سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔