وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کا اہم اجلاس
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کا اہم اجلاس سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی مشاورت سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تجاویز دیں سینیٹ الیکشن میں حکومتی اتحاد کے امیدوار وں کو کامیاب کرانے کے لئے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کے گروپ تشکیل دے دیئے گئے ہیں گروپس اپنے متعلقہ امیدوار کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے - آپس میں بہترین کوآرڈینیشن کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے میں خود بھی تمام گروپس اور امیدوارو ں کے ساتھ رابطہ رکھوں گا- جلد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا جائے گا- سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی- اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست دی ہے اور آئندہ بھی دیں گے - اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا ہے - عوامی خدمت کے سامنے منفی سیاست کی کوئی وقعت نہیں