Waqt News
Tuesday | March 02, 2021
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • اینکرز
  • لائیو ٹی وی
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Roznama Nawaiwaqt
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Waqt News
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • اینکرز
  • لائیو ٹی وی
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
  • سعودی ولی عہد کے زیر سرپرستی چلنے والے رائل گارڈز پر پابندی کا امریکی مطالبہ
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی، اربوں روپے کا فائدہ
  • کسان مودی سرکار کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹ گئے، خواتین بھی شریک
  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں
  • کوروناوائرس وباءکب ختم ہوگی۔۔؟ عالمی ادارہ صحت نے بتادیا۔
  • 16 مارچ تک PSL میچز 50 فیصد تماشائیوں کے ساتھ ہی ہوں گے، پی سی بی
  • کورونا ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے ہی حج کے لئے سعودی عرب آ سکیں گے
  • اسلام آباد کی ہوا میں پولن کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ
  • بھارتی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
  • سینیٹ انتخابات میں ایک دن باقی ،تیاریاں مکمل
  • ملک میں پہلی بار ایرو سپیس ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں:صدر ڈاکٹرعارف علوی
  • امریکہ کی قائم مقام سفیر انجیلا پی ایگلر سے ملاقات, باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت
  • سپریم کورٹ: اسلام آباد بار کی درخواست خارج ،وکلا کے غیر قانونی چیمبرز گرانے کا حکم
  • فلسطینی خاتون رہنما کو قید و جرمانے کی سزا
  • اسرائیلی فوج کا بیمارفلسطینی قیدی پرتشدد
  • سندھ میں سینیٹ انتخابات پر منڈی لگ رہی ہے، حلیم عادل شیخ
  • سینیٹ انتخابات ماضی کے طریقہ کار کے مطابق ہی ہوں گے
  • شامی فوج نے اسرائیلی حملہ پسپا کردیا
  • دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 6 لاکھ سے96ہزار سے زائد
  • پنجاب میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنائے جارہے ہیں: یاسمین راشد
  • عمران خان کو ناتجربہ کارکہنے والے ان کے سیاسی یارکرز کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔  فردوس عاشق اعوان
  • سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کیلئے پر امید ہیں۔ شاہد خاقان
  •  24 گھنٹے بعد ان کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا اور نئی کہانی ڈھونڈیں گے۔ فواد چوہدری کا ٹوئٹ
  • پاک چین سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے کی تقریبات کا سلسلہ آج سے شروع ہورہا ہے
  •  کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید42 مریض انتقال کر گئے. 
  • آب و ہوا میں تیزی سے رونما ہوتی  تبدیلیاں، کرہ ارض کے لیے خطرناک
  • رینالہ خورد کے قریب خوفناک حادثے میں 3 افراد جاں بحق
  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بلوچ کلچر ڈ ے پربلوچ بھائیوں کو مبارکباد
  • شاہین کی نایاب نسلوں کی بقا کا پروگرام

این اے 75کا نتیجہ ٹھیک نہ ہوا تو دوبارہ انتخاب کرا سکتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر 

Feb 23, 2021 | 15:56 3:56 PM, February 23, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp
این اے 75کا نتیجہ ٹھیک نہ ہوا تو دوبارہ انتخاب کرا سکتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر 

چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ اگر این اے75ڈسکہ کا نتیجہ ٹھیک ہوا تو جاری کردیا جائے گا اور اگر ٹھیک نہ ہوا تو ری پول کرواسکتے ہیں۔جبکہ حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 50،47،9اور140کے نتیجہ میںکوئی فرق نہیں آیا ۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق تین پولنگ سٹیشنز کے نتائج تاخیر سے واٹس ایپ پر ملے اورکچھ پریذائیڈنگ افسران کا رزلٹ صبح چھ بجے اور کچھ کا صبح سات بجے ملاجبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پورے این اے75ڈسکہ میں انتخاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نےبدھ تک پاکستان تحریک انصاف سے ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے۔جبکہ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ہے۔ منگل کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے این اے 75ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے حوالہ سے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیداوار سیدہ نوشین افتخار اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی  اور دونوں پارٹیوں کے رہنما بھی پیش ہوئے۔دوران سماعت حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا اور انہوں نے یہ بیان دیا کہ صبح تین بجکر 37منٹ تک 337پولنگ سٹیشنز کے نتائج رزلٹ مینجمنٹ سسٹم میں موصول ہوچکے تھے اور جن 20پولنگ سٹیشنز کے نتائج نہیں ملے اور ان پولنگ سٹیشنز میں سے بھی چار کے نتائج ان نتائج کے ساتھ میچ کر گئے جو پولنگ ایجنٹس کو دیئے گئے تھے۔ (ن)لیگی امیدوار کے وکیل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ چند پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کروا کرپورے حلقے کو کلیئر نہیں کیا جاسکتا، مخصوص جگہوں پر فائرنگ کرکے ووٹرز کو باہر نکلنے سے روکا گیا، خوف وہراس پھیلایا گیا تاکہ ٹرن آئوٹ زیادہ نہ ہو ، یہ (ن)لیگ کا گڑھ تھا اور یہاں پر(ن)لیگ کو زیادہ ووٹ پڑنے کا امکان تھا لیکن جس طریقہ سے خوف وہراس پھیلایا گیا اس کے بعد ووٹرز اس طریقہ سے باہر نہیں نکلے۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے سلمان اکرم راجہ سے استفسار کیا کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ فائرنگ کرنے والے لوگ (پی ٹی آئی) کے ہیں یا (ن)لیگ کے بھی ہوسکتے ہیں۔ اس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے لیکن یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے ووٹر کو تحفظ کو ن دے گا،آئین کے آرٹیکل 218تین کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کرائے اور تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز نے سب کہانی عیاں کردی ایس پی ذوالفقار کو تعینات کرکے رولز کی خلاف ورزی کی گئی آرٹیکل 220 کے تحت الیکشن کرانا کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔رکن لیکشن کمیشن جسٹس (ر)ارشاد قیصر نے سوال کیا کہ کیا ا نتخابی میٹریل محفوظ ہے؟اس پر ریٹرننگ آفیسر نے بتایا کہ انتخابی میٹریل محفوظ ہے ۔ ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ مشتبہ پولنگ سٹیشنز میں سے چار کلیئر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ سٹیشن نمبر 9، 47، 50 اور 140 کے نتیجہ میں کوئی فرق نہیں۔ آر اونے کہا کہ جو نتیجہ ایجنٹس کو دیا گیا وہی نتیجہ درست نکلا،چار پولنگ سٹیشنز کے نتائج پر پریذائیڈنگ افسر کے دستخط ہیں،کچھ پولنگ سٹیشنز کے نتائج انگھوٹوں کے نشانات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوپہر کو فائرنگ کا واقعہ میں دو نوجوان جاں بحق ہوئے، فائرنگ کے بعد متعلقہ پولنگ سٹیشنز پر30 منٹ کے اندر پولنگ شروع کرادی تھی۔ جسٹس (ر)ارشاد قیصر نے آراو سے استفسار کیا کہ  تاخیر سے پہنچنے والے پریذائیڈنگ افسر سے پوچھ گچھ کی ؟اس پر ریٹرننگ آفیسرنے کہاکہ تمام 20 پولنگ سٹیشنز کے پریذائیڈنگ افسران سے پوچھ گچھ کی تھی کسی نے کہا گاڑی خراب، کسی نے کہا موسم خراب تھا۔ 20 پولنگ سٹیشنز کے پریذائیڈنگ افسران کے بیان ریکارڈ کرلیے۔رکن الیکشن کمیشن پنجاب جسٹس (ر)الطاف ابراہیم قریشی نے آر او سے استفسار کیا کہ کہ کیا  محکمہ موسمیات سے دھند سے متعلق کوئی رپورٹ لی تھی ؟اس پر آر او نے کوئی جواب نہ دیا ۔ جسٹس (ر)الطاف ابراہیم قریشی  نے آر او سے استفسار کیا کہ جب نتائج دینے آئے تو پریذائیڈنگ افسران سے پوچھ گچھ کی، کیا موبائل کمپنیز سے چیک کرایا کہ 20 پریذائیڈنگ افسران کی لوکیشن کیا ہے ؟اس پر ریٹرننگ آفیسر کا کہنا تھا کہ یہ تو اب بھی چیک کرائی جاسکتی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ  ریٹرننگ افسرن آپ کے ساتھ اس وقت کیا ہوا تھا، فون پر آپ گھبرائے ہوئے تھے،اس پر ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ آر او  دفتر کے باہر ہجوم بہت تھا۔ لوگوں کے رش  کی وجہ سے تصادم کا خطرہ تھا۔ الیکشن کمیشن نے  ریٹرننگ افسر سے سوال کیا کہ کیا انتظامیہ آپ سے تعاون کررہی تھی ؟اس پر آر اونے کہا کہ انتظامیہ نے تعاون کیا تھا۔اس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ریٹرننگ افسر اب اپنے موقف سے ہٹ رہے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن 16 کی بجائے تمام حلقہ کی تحقیقات کرائے۔ انہوں نے کہا کہ سارا دن  ٹی وی رپورٹ ہوتی رہی کہ حلقہ میدان جنگ بنا ہوا۔ حلقہ کی جیوفینسنگ کرائی جائے۔ حلقہ میں کورونا ایس او پیز کے ذریعے لوگوں کو روکا گیا۔ پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی کے سامنے فائرنگ کرائی گئی۔ اس پر الیکشن کمیشن نے آر او سے سوال کیا کہ یہ سب ہوتا رہا آپ نے کیا ایکشن لیا ؟اس پر آر او نے کہا کہ جو بھی معاملہ نوٹس میں آیا اس پر ایکشن لیا۔ پولیس اور رینجرز کو ہدایات جاری کیں۔ جسٹس (ر)الطاف ابراہیم قریشی  نے آر او سے استفسار کیا کہ آپ نے فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرایا ؟ اس پر آر او نے کہا کہ پولیس کسی کو شناخت نہیں کرسکی جبکہ (ن) لیگ کے وکیل نے ثبوت اور دستاویزات جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے  وقت مانگتے ہوئے کہا کہ چند دن میں تمام دستاویزات اور ثبوت جمع کرا دوں گا۔اس پر چیف الیکشن کمشنر نے (ن)لیگ کے وکیل سے کہا کہ  آپ کو پورا وقت ملے گا، آپ جتنا وقت لینا چاہیں لے لیں۔دوران سماعت  حلقہ میں ہونے والے ناخواشگوار واقعات اور فائرنگ کی ویڈیوز بھی چلائی گئیں دروازے ٹوٹ رہے ہیں،ووٹرز کو روک دیا گیا کی خبریں چلائی گئیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ خوف و ہراس پھیلا کر ووٹرز کو روکا گیا۔ دوران سماعت (ن)لیگی امیدوار سیدہ  نوشین افتخار نے کہا کہ یہ (ن) لیگ کی نہیں این اے 75 کی عوام کی جنگ ہے ۔ مجھے  ہراساں کیا جاتا رہا، میرے بھائی کوگرفتار کیا گیا اور  میرے بچوں کے سامنے ہراساں کیا گیا۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔

پاکستان ریلویز: انٹرنیشنل گڈز ٹرین سروس 12 سال بعد بحال
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp


مشہور ٖخبریں
  • سرفراز احمد میچ کے دوران باربار شدید غصے میں کیوں آۓ ؟

    Feb 23, 2021 | 23:50
  • یو اے ای ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کیلئے نئی ...

    Feb 23, 2021 | 09:32
  • این اے 75 ڈسکہ الیکشن پر ریٹرننگ افسر کا اہم بیان سامنے ...

    Feb 23, 2021 | 13:00
  • ماں پر قیامت ٹوٹ پڑی پر ظالم کو ترس نہ آیا،

    Feb 23, 2021 | 12:29
متعلقہ خبریں
  • ضمنی الیکشن: این اے 75 ڈسکہ کا نتیجہ تاخیر کا شکار

    Feb 20, 2021 | 10:12
  • این اے 75 ڈسکہ کا غیر حتمی سرکاری نتیجہ روک لیاگیا

    Feb 20, 2021 | 12:02
  • حکومتی وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، سینیٹ ...

    Mar 01, 2021 | 16:22
  • آج جو مسائل ہیں سابق حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں. ...

    Feb 11, 2021 | 02:06
  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ خانہ شماری کے سوالات کی تعداد ...

  • 2

    بھارت : مرد نے دو بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو پریشان کر دیا

  • 3

    شکر گڑھ کے سرحدی علاقے سکھوچک میں ڈرون طیارہ آگرا، حساس ادارے نے ڈرون طیارہ قبضے ...

  • 4

    جڑانوالہ کا موچی 5 کتابوں کا مصنف کئی ایوارڈز حاصل کرچکا

  • 5

    اب نکاح نامے میں جہیز کا بھی خانہ ہوگا۔ عدالت نے حکم دے دیا۔

  • 1

    لاہورمیں CTDنےکارروائی کرتےہوئے6دہشتگردوں کوہلاک کردیا

  • 2

    Protest Against Arrival of Modi In London

  • 3

    American FO blame to Pakistan

  • 4

    Modi visit: 'Huge moment' for UK and India

  • 5

    پشاور: امن دشمنوں نےسرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا،15افراد شہید،30 سےزائد ...

E-Paper - Nawaiwaqt
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہارات
  • رابطہ
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group